فیس بک کا عشق اور وہ بھی اتنا سچا ۔۔؟؟

گجرانوالہ (ویب ڈیسک) شادی کے روز دولہا زخمی ہونے پر دلہن شادی کرنے ہسپتال پہنچ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا نکاح کروایا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھونکل کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی ہونا تھی لیکن 8 جولائی کی رات رضوان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس

کی ٹانگ تین جگہ سے فریکچر ہو گئی جس پر دولہے رضوان کو ہسپتال داخل کر لیا گیا۔ دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر پرائیویٹ ہسپتال میں پہنچ گئی جہاں ہسپتال انتظامیہ کی اجازت سے نکاح کروا دیا گیا۔ نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دولہے کے ساتھ شادی کی تصویر بنائی۔ اہل خانہ کے مطابق دولہا رضوان اٹلی میں مقیم ہے اور پانچ سال قبل اسکی گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اور رضوان شادی کے لیے پاکستان آیا تھا۔

Comments are closed.