فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے 18جنوری سے 9 ویں سے 12ویں جماعتوں تک کے لیے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ پرائمری مڈل اور ہائی کلاسز کے طلباء و طالبات کے لیے علیحدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق ان کلاسز کے لیے تعلیمی اداروں کو یکم فروری سے کھولا جائے گا ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ پہلی سے آٹھویں کلاسز یکم فروری سے کھلیں گی، یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے تدریس کا عمل شروع کرے گی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک بریفنگ میں مزید بتایا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کورونا صورتحال کا جائزہ لیا، فیصلے کے وقت کورونا کیسز کی شرح 1.9 فیصد تھی، تعلیمی اداروں کی بندش سے انفیکشن کی شرح پر واضح اثر پڑتا ہے، اس وقت بھی انفکیشن کی شرح زیادہ ہے، کیسز روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں۔

Comments are closed.