پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگراکتوبر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو اگلی حکومت بنانا مشکل ہوجائیگا، پی ٹی آئی کو ہرقیمت پر اکتوبر میں عام انتخابات کا اعلان کروانا ہے، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں مہنگائی پر بھرپور احتجاج کریں۔

سما میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات ہوئی، جس میں آئندہ الیکشن اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر اکتوبر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو اگلی حکومت بنانا مشکل ہوجائیگا۔ پی ٹی آئی کو ہرقیمت ہر اکتوبر میں عام انتخابات کا اعلان کروانا ہے، ارکان اسمبلی 23 اور 30 ستمبر کو اپنے حلقوں میں مہنگائی پر بھرپور احتجاج کریں۔عمران خان نے کہا کہ اکتوبر کے وسط میں اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ کی کال دوں گا۔