فیصل آباد : خواتین خود بڑی مشکل میں پھنس گئیں

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں خواتین کو زدوکوب اور بے لباس کرنے کے کیس میں ملزمان کی جانب سے دی گئی درخواست پر خواتین کیخلاف کراس ورژن درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراس ورژن چوری کی کوشش کی دفعات کے تحت 4 خواتین کے خلاف درج کیا گیا۔

مرکزی ملزم صدام کے بھائی نے چوری کے الزام میں خواتین کے خلاف درخواست دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 خواتین کو زدوکوب اور بے لباس کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں 5 ملزمان گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ فیصل آباد کے ملت بازار میں 6 دسمبر کو 4 خواتین پر دکانداروں نے چوری کے الزام لگاتے ہوئے زدوکوب کیا تھا۔