فیصل آباد کے ایک بنک مینجر نے ۔۔۔۔

فیصل آباد(ویب ڈیسک) تھانہ ٹھیکری والا کے سدھار میں ایک بنک کے منیجر نے مبینہ طور پر بنک کے اندر ساتھی ملازمہ پر اٹیک کرکے اسے زندگی سے محروم کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر74ج ب کی 22سالہ عالیہ بنک میں ملازمہ تھی اور 66 ج ب کے بنک منیجر منصور کے ساتھ اس

کے مبینہ مراسم تھے، گذشتہ روز دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران منصور نے اسے زندگی سے محروم کردیا ۔پولیس نے بنک منیجر منصور کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ لڑکی کی جانب سے اسے پریشرائز کیا جارہا تھا ۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.