فیصل آباد کے ایک نوجوان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ؟

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ایک فیصل آبادی نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے موت کی وادی میں داخل ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نوجوان کو ہسپتال لایا گیا ، جو بالکل خاموش تھا اور کسی کی کسی بات کا جواب بھی نہیں دے رہا تھا ، نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق

وہ کئی ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا اور گزشتہ رات اس نے اس خوفناک گیم کی آخری سٹیج کھیلی جو وہ ہار گیا ، جسکے بعد اسکے حواس جواب دے گئے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کا نوجوان کے ذہن پر انتہائی مضر اثر پڑا اور وہ گہرے صدے سے دوچار ہو کر جذبات و خیالات سے عاری ہو گیا ۔ یہی اس کے انتقال کی وجہ بھی بنی۔

Comments are closed.