فیصل آباد: 5 ماہ پرانے کیس میں نیا موڑ

فیصل آباد (ویب ڈیسک ) پانچ ماہ قبل فیصل آباد میں ایک واردات کے دوران خاتون کے ساتھ غلط کاری کے واقعہ کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ خاتون کے ساتھ غلط فعل نہیں ہوئی بلکہ صرف چھیڑخانی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق

سی پی او غلام مبشر نے کیس سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد میں متاثر ہ خاندان کے ساتھ لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی جس دوران خاتون کو چھیڑا اور پریشان کیا گیا لیکن غلط کاری جیسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، خاتون نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ساتھ غلط کاری نہیں ہوئی بلکہ ملزمان نے ہاتھ پکڑا اور سر سے دوپٹہ اتار کر خاوند کے ہاتھ باند ھ دیئے تھے ۔غلام مبشر کا کہنا تھا کہ ان کی خود بھی متاثرہ فیملی سے ملاقات ہوئی، خواتین اہلکاروں نے بھی بات کی ، خاتون کی بات کا مطلب تھا کہ ان کے ساتھ ظلم ہوا،اس کا مطلب غلط کاری نہیں تھا، خاتون نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہی ہوں ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہوئی، مجھے نہیں پتا تھا اس کا لوگ کیا مطلب لیں گے۔