فیصل واوڈا تو قسمت کے دھنی نکلے ،

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے پہلے سوال تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ امیدواروں کے نام جاری، شبلی فراز، فیصل واوڈا اور حفیظ شیخ کے نام فائنل، کیا فہرست میں چنے گئے ناموں کا فیصلہ صحیح ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ثانیہ نشتر سینیٹر بننے کیلئے

میرٹ پر پوری اترتی ہیں فیصل واوڈا کی بہت اچھی قسمت ہے اگر وہ قومی اسمبلی میں نہیں رہے تو سینیٹ میں آجائیں گے۔مظہر عباس نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ امیدواروں کیلئے چناؤ عموماً ٹھیک نظر آتا ہے البتہ فیصل واوڈا کے نام پر تحفظات ہوسکتے ہیں، شاید فیصل واوڈا کا دہری شہریت کیس کمزور پڑرہا ہے اس لئے حکومت انہیں ایوان بالا میں لانا چاہتی ہے جو ایک تضاد ہےالیکشن کمیشن سے فیصل واوڈا کیخلاف فیصلہ آیا تو اس کا مطلب تحریک انصاف اسے تسلیم نہیں کرے گی ثانیہ نشتر سینیٹر بننے کیلئے میرٹ پر پوری اترتی ہیں، سیف اللہ نیازی پی ٹی آئی کے پرانے کارکنوں میں سے ہیں، حفیظ شیخ کی کارکردگی اچھی ہے لیکن ان کے نام پر شاید پی ٹی آئی میں کچھ تحفظات ہوں گے۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے علاوہ سینیٹ کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کا چناؤ ٹھیک ہے، فیصل واوڈا کیخلاف صرف دہری شہریت کا ہی کیس نہیں ہے ، فخر درانی کی ان کیخلاف منی لانڈرنگ اور غیرظاہر شدہ اثاثوں سے متعلق اسٹوریز موجود ہیں۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ نجی بجلی گھروں کو 100ارب روپے زیادہ دینے کی خبریں ہیں، سنا جارہا ہے یہ اوور انوائسنگ کچھ بیوروکریٹس نے کی ہے، یہ بھی سنا جارہا ہے کہ نجی بجلی گھروں کو ایک دن میں 403ارب روپے دیئے گئے جس میں اپنوں کو بھی بڑے پیسے ملے، ایک دن میں چینی پانچ روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے، شوگر مافیا مزے میں ہے کسان لٹ رہا ہے اور لاہور اسلام آباد میں رلنے کے بعد اخباروں میں اشتہارات دے کر وزیراعظم سے اپیل کررہا ہے، تحریک انصاف کے سینیٹ امیدواروں پر ہم کیا اعتراض کرسکتے ہیں حفیظ شیخ اس ملک کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں، مشرف کے حفیظ شیخ نے کم قرضے لیے، آصف زرداری کے حفیظ شیخ نے زیادہ قرضے لیے اور عمران خان کا حفیظ شیخ اب ان قرضوں کو اتارے گا، فیصل واوڈا سے جب میں نے پوچھا کہ آپ وزیر اور ایم این اے ہیں پھر آپ کا نام سینیٹر کیلئے کیوں چل رہا ہے اس کے بعد میں بھی ہیلو ہیلو کرتا رہا وہ بھی ہیلو ہیلو کرتے رہے۔

Comments are closed.