قادر مندو خیل کو تھپڑ کیوں مارا؟ فردوس عاشق اعوان کا موقف سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی لیک ویڈیو پر ردعمل میں کہنا ہے کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے، چاہتی ہوں مکمل ویڈیو لیک ہو۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں اس واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نجی چینل کے ٹاک شو میں قادر مندوخیل سے بحث کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مندوخیل کے رویے کیخلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔فردوس عاشق نے درخواست کی کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائی جائے، قادرمندوخیل وارننگز دیں، بدزبانی کی وجہ سے مجھے اپنے دفاع میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا، میری سیاسی ساکھ اورعزت داؤ پر لگی۔انہوں نے کہا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی وہ سلیکٹو ہے،چاہتی ہوں مکمل ویڈیو لیک ہو، عوام تک حقائق پہنچیں کہ کس طرح مجھے انتہائی قدم پر مجبور کیا گیا۔فردوس عاشق نے کہا کہ مندوخیل کےخلاف کارروائی کے لیے قانونی ماہرین سےمشاورت کروں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *