قبل از وقت برطرفی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) حساس ترین عمارت کیپیٹل ہل پر دھاوے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت خطرے میں پڑ گئی۔ ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ ڈیمو کریٹ لیڈر سمیت 100 سے زائد ارکان کانگریس نے ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے 25 ویں آئینی ترمیم یا مواخذے کے ذریعے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا، 25 ویں آئینی ترمیم اس وقت استعمال کی جا سکتی ہے جب صدر نااہل اور عہدہ چھوڑنے پر راضی نہ ہو۔ یہ ترمیم کسی بھی امریکی صدر کو زبردستی عہدے سے برطرف کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق صدر کی کابینہ کی اکثریت 25 ویں ترمیم کے حق میں فیصلہ دیتی ہے۔ کابینہ کے فیصلے کی توثیق نائب صدر کردے تو موجودہ صدر برطرف اور نائب صدر بطور صدر ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *