قرار داد منظور

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے بھر میں ہفتہ وار تعطیل اتوار کی بجائے جمع کو کرنے کی قرار دار منظور کرلی ہے۔صوبائی اسمبلی میں پیش ہونے والے قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے قرار دار جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی

حمیرا خاتون اور سراج الدین خان نے پیش کی۔بعدازاں قرار دار کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اتوارکے بجائےجمعہ کو ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے طور پر بحال کیا جائے۔کورونا کی وجہ سے اس وقت بازاروں،مارکیٹوں، نجی اداروں میں 2دن تعطیل ہوتی ہے۔ سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز دوپہر 12بجےتک کام اور پھر ملازمین گھروں کو چلے جاتے ہیں۔جمعے کو چھٹی نہ ہونے سے دو دنوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ دو چھٹیوں سےکاروبار، معیشت،سرکاری اموربھی سست روی کا شکارہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *