قریبی ساتھی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مشیر امور تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے سینیٹ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیا ہے۔ عبدالرزاق دائود نے کہا کہ جب تک ان کی خدمات کی ضرورت ہوئی

وہ بطور سیاست دان نہیں بلکہ بطور ٹیکنوکریٹ اپنی خدمات سرانجام دیتےرہیں گے ان کو سینٹ الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ میری جگہ سینٹ کی سیٹ اس کو دی جائے جو زیادہ حق دار ہوا ور دلچسپی رکھتا ہو ۔ مشیر امور تجارت عبدالرزاق دائود نے ایک صف اول کے صحافی کے رابطہ کرنے پر اپنے اس فیصلے کی تصدیق کی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *