قمر باجوہ کو ہدف تنقید بنانے والے نواز شریف سے حامد میر نے بڑا سوال پوچھ لیا

لاہور (ویب ڈیسک) پی ڈیم ایم کے جلسے کے بعد ہفتہ کو صبح سے کئی ہیش ٹیگز اور کئی نام ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ان ٹرینڈز میں گوجرانوالہ جلسے کی جھلک صاف دیکھی جاسکتی ہے۔ایک طرف نواز شریف کی تقریر کے ردعمل میں ٹوئٹر پر پاکستانی فوج کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف کئی ہیش ٹیگز ٹرینڈ

کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ نواز اور اس کے دفاع میں بھی لوگ سرگرم ہیں۔، مشرف زیدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ: ’اے پی سی کے مقابلے میں یہ انداز مزید سخت ہوگیا ہے۔‘ وہ اس انداز کی بات کر رہے ہیں جس میں نواز شریف پاکستانی اسٹیبلیشمنٹ پر اپنی حکومت کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔’یہ ایسے شخص کا انداز نہیں جو ڈیل کرنا چاہتا ہو۔‘صحافی نازیہ میمن لکھتی ہیں کہ اس تقریر سے ’آگ لگ چکی یہ اب بجھ بھی جائے تو دھواں اور اس کا اثر دیر تک رہے گا۔‘کالم نگار محمد تقی کہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی موجودہ آرمی چیف، جو ڈکٹیٹر نہ ہو، پر سرعام ایسے الزامات نہیں لگائے گئے۔صحافی حامد میر کے مطابق ’نواز شریف صاحب کی تقریر تو اچھی تھی۔ انھوں نے باجوہ صاحب پر بہت سے الزامات لگائے، اگر نواز شریف پر پابندی نہ ہوتی تو ان سے یہ ضرور پوچھتا کہ جب آپ کی پارٹی نے پچھلے سال باجوہ صاحب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی تو آپ کو یہ الزامات کیوں یاد نہ آئے؟ سوال تو بنتا ہے لیکن پوچھیں کیسے؟‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *