(ق) لیگ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی ناراضگیاں :

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے،اجلا س سے قبل اتحادیوں کیساتھ معاملات حل کیے جا چکے ہیں ،تمام اتحادی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ۔شیخ رشید نے اتحادیوں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام اتحادی حکومت کیساتھ ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے تحفظات دور کر دئیے ہیں،وزیر اعظم نے تمام اتحادیوں کے سوالوں کے جواب دئیے ہیں ،امید ہے اتحادیوں سے تمام معاملات بہتر طریقے سے طے پاجائینگے ،شیخ رشید نے اپوزیشن کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سوا تین سال گزر چکے ہیں صبرکریں 4 سال بعد ویسے ہی الیکشن مہم شروع ہو جاتی ہے ۔وزیر داخلہ نے مزید کہا پارلیمان کا اجلاس 17 نومبرکو طلب کر لیا گیا ہے جس میں 8 سے 10 بل پیش کئے جائینگے ،جہاں اتحادیوں کیساتھ مل کر تمام معاملات حل کر لیے جائینگے ،انہوںنے کہا وزیر اعظم ہائوس میں بھی آج کافی کام ہوا ہے ،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ حکومت کیساتھ ہیں ۔شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے کبھی پولیس والی سیاست نہیں کی ،اسلام آباد پولیس کو پاکستان کی مثالی پولیس بنائیں گے کیونکہ اس پر ذمہ داریاں زیادہ ہیں،اسلا م آباد پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اسلام آباد کی فرانزک لیبارٹری پر دسمبر سےپہلے کام شروع ہو جائے گا،اسلام آبادپولیس کٹھن حالات میں فرائض انجام دے رہی ہے ،انہوں نے کہا سیاستدانوں کو اپناکام اور اداروں کو اپنا کام کرنا چاہیے ۔وزیر داخلہ نے کہا جرائم روکنے کےلیے اقدامات کیے جارہےہیں،کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ ڈی چوک میں آجاتاہے،ڈی چوک میں ہائیڈ پارک سے زیادہ لوگ احتجاج کرتے ہیں۔

Comments are closed.