(ق) لیگ کے پارٹی الیکشن کا انعقاد :

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ قاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بلامقابلہ پاکستان مسلم لیگ قاف کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔انٹرا پارٹی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ قاف کی صوبائی تنظیموں نے چوہدری شجاعت حسین

پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ صوبائی تنظیمیں ہر سطح پر مسلم لیگ قاف کو فعال اور منظم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ قاف لیگ کو منظم بنا کر ہی پاکستان کا استحکام یقینی بنایا جاسکتا ہے، ملک میں اس وقت غریب آدمی کے حالات مایوس کن ہیں۔نو منتخب صدر قاف لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو مشورہ ہے کہ تمام بڑے منصوبے دو تین سال کے لیے معطل کر دے۔

Comments are closed.