لاڈو رانی کو کب اور کس نے اس ملاقات کا سگنل دیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) ڈاکٹر شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے کھوکھر پیلس میں بھارتی شہری سے ملاقات کی ہے۔ شہباز گل کے بیان کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کے بعد مریم نوازاس جگہ پر رکی رہیں ‘سگنل ملنے پر

وہاں سے نکل کر سیدھی کھوکھر پیلس پہنچیں ۔ان کا مزیدکہناتھاکہ لاہور نے نواز شریف اور مریم نواز کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ۔ پچھلے ہفتے نواز شریف نے لندن میں جس سفارتخانے جا کر خفیہ ملاقات کی اس کا جواب دینا پڑے گا۔پاکستان مخالف پراپیگنڈ ا نہیں بکے گا‘ مریم اور ان کے والد نواز شریف کا بیانیہ ملک دشمن ہے اسی لیے کوئی ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں ہے۔اتوارکو اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کلبھوشن ’’را‘‘ کی ایما پر پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا تھا اور نواز شریف پاکستان کے خلاف بھارتی بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں‘نواز شریف کو اگر بھارت سے اتنی محبت ہے تو وزیراعظم سے بات کرکے انہیں بھی ابھے نندن کی طرح بھارت کے حوالے کردیتے ہیں۔ادھر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ فوج اور ملک کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی ،پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،پیپلز پارٹی اور (ن) نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، تین بار کے وزیر اعظم بیماری کا بہانہ کر کے باہر گئے ہیں‘ ابھی جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ ان کی بیماری ٹھیک ہوگئی‘ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں جاری ہیں۔اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ نواز شریف جو کہ خود ایک مجرم ہیں اور عدالتی احکامات کو نہ مانتے ہوئے بیرون ملک میں پناہ لیتے ہوئے ریاست مخالف پروپیگنڈہ کی ترویج کر رہے ہیں تاکہ وہ خود کو احتساب سے بچا سکیں۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *