لاہور:عشق کی خوفناک داستان :

لاہور(ویب ڈیسک) قوت گویائی سے محروم لڑکی کی اندھی محبت کا خوفناک انجام ہوگیا۔لاہور کی عدالت میں قوت گویائی سے محروم لڑکی کے خلاف ماں کو زندگی سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ قوت گویائی سے محروم لڑکی نے محبت پانے کے لئے ماں کوزندگی سے محروم کیا۔عدالت نے

قوت گویائی سے محروم ملزمان لڑکی اور لڑکا دونوں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔پراسکیوٹر نے کہا کہ لڑکی کی والدہ بسمہ رشتے کیلئے راضی نہ تھی، بسمہ پر بیٹی نے دوران نماز وار کیا، بسمہ کو زندگی سے محروم کرنے کیلئے لڑکی کو قوت گویائی سے محروم اس کے محبوب لڑکے نے اکسایا، دوران نماز یہ واردات کی گئی ۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *