لاہور : اس بدقسمت پر کیا بیتی ؟

لاہور(ویب ڈیسک)گلبرگ کے علاقے میں شادی سے انکار پر گارڈ نے جواں سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے مین مارکیٹ کی رہائشی 21سالہ نیہا کو گارڈ عارف نے زندگی سے محروم کر دیا

اور فرا ر ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرمیت قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر کے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عارف نیہا کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا وقوعہ کے روز نیہا نوکری کے بعد اپنے کوارٹر واپس پہنچی تو ملزم نے اسے روکا اور تلخ کلامی کے بعد زندگی سے محروم کر دیا نیہا پی سی ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی اور والدہ کیساتھ سرونٹ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھی۔

Comments are closed.