لاہور: افسوسناک خبر

لاہور(ویب ڈیسک) بھائی نے شادی سے صرف تین دن قبل نوجوان بہن کو زندگی سے محروم کر دیا ۔ جب اس کی تدفین کی جانے لگی تو معلوم ہوا کہ اسے زندگی سے محروم کیا گیا ہے جس پر پولیس فوری ایکشن میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں ملزم نعیم نے اپنی بہن کو شادی سے تین دن پہلے زندگی سے محروم کر دیا ، بدقسمت لڑکی کو شدید زدو کوب کیا گیا ، جسکی تاب نہ لا کر وہ چل بسی تو محلہ داروں پر ظاہر کیا کہ حادثے میں انتقال ہوا ہے ۔ جب تدفین کی تیاری ہونے لگی تو محلے کی خواتین نے لڑکی کے چہرے وغیرہ پر متعدد نشانات دیکھے اور معاملہ مشکوک ہونے پر پولیس کو بلا لیا گیا تو ساری حقیقت سامنے آگئی ، پولیس کی ابتدائی پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ یہ اتفاقیہ حادثہ نہیں تھا ، طبی معائنے میں بھی لڑکی کو زدوکوب کیا جانا ثابت ہو گیا جس پر ملزم نعیم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم انتہائی سخت مزاج اور اس سے قبل بھی اپنے گھر میں اکثر جھگڑا کرتا تھا

Comments are closed.