لاہور :افسوسناک خبر

لاہور(ویب ڈیسک چند ماہ قبل لاہور میں خاتون کی پراسرار موت کا معمہ حل ہو گیا۔ خاتون کی موت کا ذمہ دار خود اس کا شوہر نکلا جس نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی کی جان کو زندگی سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل لاہور کے گرین ٹائون کے علاقہ میں 26 سالہ زنیرہ کی

پراسرار موت پولیس کیلئے ایک معمہ بن گئی تھی جسے اب پنجاب پولیس نے حل کر لیا ہے۔گرین ٹاؤن پولیس نے26سالہ زنیرہ کے خود موت کو سینے سے لگانے کے کیس کا ڈراپ سین کر دیا ہے۔ بیوی کو زندگی سے محروم کرنے والاشوہر اسد خالق گرفتارکر لیا گیا ہے۔ملزم اسد خالق نے 3 ماہ قبل اپنی بیوی زنیرہ کو معمولی تلخ کلامی پر زندگی سے محروم کر دیا تھا۔ ملزم اسد خالق زنیرہ کو میکے جانے سے منع کرتا تھا جس پردونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ وقوعے کے روز صبح 5 بجے دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر ملزم اسد خالق نے بیوی کو موت کی وادی میں دھکیل دیا اور اسکی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی۔واقعہ کے بعد ملزم اسد خالق کی بہن نے 15 پرکال کر دی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن مقصود احمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف شواہد کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *