لاہور: اندر کی کہانی تو کچھ اور ہی نکلی

لاہور(ویب ڈیسک) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نجی بینک کے باہر 30 لاکھ روپے کی لوٹ مار کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس کے مطابق تین روز قبل جاسم نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ ملزمان اس سے جبری 30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔تاہم تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ

مدعی مقدمہ نے اپنے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لئے دوستوں کے ساتھ ملکروادات کا ڈرامہ بنایا ۔ مدعی مقدمہ کے دوست ملزمان نعمان اور احمد نے بینک کے باہر جاسم سے پیسے لوٹے اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے 30 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرلی ہے۔

Comments are closed.