لاہور بار کا صدر کون منتخب ہو گیا ؟

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ملک سرود نے5442ووٹ لیکر سخت مقابلے کے بعدصدر منتخب ہوگئے۔ انکے مدمقابل حامد خان گروپ کے رائو سمیع کو 2503 ووٹ ملے ۔وہ صرف 41 ووٹوں کے فرق سے کامیابی نہ سمیٹ سکے۔رانا شاہد سینئر نائب صدر،

ایم ایچ شاہین نائب صدر، احمد سعد سیکرٹری کی نشست پر فائز ہوگئے،5 ہزار 422ووٹروں نے بائیو میٹرک طریقہ کار کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ٹرن آئوٹ 50 فیصد رہا۔سینئر نائب صدر کی نشست پر رانا شاہد 2410 ووٹ،نائب صدر ایم ایچ شاہین 2201 ، سیکرٹری کی نشست پر احمد سعد خاں 2894 جبکہ جنرل سیکرٹری کی دوسری نشست پرمدثر بٹ 2760 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،ماڈل ٹاؤن سیٹ پررانا کوثر سلہری2112 ووٹ ، کینٹ سیٹ پر عرفان کھچی2617، جوائنٹ سیکرٹری میاں فرحت سلیم 2546، فنانس سیکرٹری رانا محمداکمل خان1840 ، آڈیٹر حافظ عثمان2115 جبکہ لائبریری سیکرٹری پروفیسر عتیق 2141 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، الیکشن کمیشن کے فرائض چوہدری عمران مسعود نے سرانجام دئیے، 10 سیٹوں پر 38 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *