لاہور میں افسوسناک حادثہ :

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقہ شاد باغ میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں اور تین خواتین سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے۔ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق ریسکیو 1122 کوشادباغ کے علاقہ وسن پورہ سے بلڈنگ گرنے کی کال موصول ہوئی۔قریبی ریسکیو اسٹیشن سے ٹیمیں پانچ منٹ ریسپانس ٹائم سے پہنچیں۔

یہ کام اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے کیا۔ پوری بلڈنگ ایک مرلہ 2 منزلہ گھر پر مشتمل تھی۔اوپر والا لنٹر گرنے سے نیچے والی چھت بھی گرگئی۔: 3 گھنٹے کے اس کام میں 2 لنٹر اور ملبے سے 6 میتیں نکال لی گئیں۔ واقعہ میں تین خواتین، ایک مرد اور 2 بچوں کی اموات ہوئیں۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ اس کام میں 35 ریسکیورز نے حصہ لیا،اس ایکشن کی کمانڈ ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد وحید قمر نے کی۔جاں بحق ہونے والوں میں سمیرا ، علی ، مہوش 35 ، رابعہ، ماہ نور اور ابراہیم شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *