لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا مہنگا منصوبہ تیار ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،مصنوعی بارش پر 10 کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو سموگ سے بچانے کے لیے تجرباتی طور پر شہر میں طیارے یا غباروں کے ذریعے بارش برسائی جائے گی۔ ڈرائی آئس میں نمک اور پانی ڈال کر مصنوعی بادل بنانے

اور انہیں برسانے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر منور صابر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے خانس پور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش ایک مہنگا پراجیکٹ ہے اوریہ کام ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پورا سال بارش نہیں ہوتی ہے۔مصنوعی بارش متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جیسے خشک آب وہوا ممالک میں عام ہے۔ لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ جلد ہی متوقع ہے۔

Comments are closed.