لاہور : پولیس نے ٹریس کیا تو خاتون کہاں ملی اور کیا کررہی تھی ؟

لاہور (ویب ڈیسک )لاہور میں خاتون کے گم ہونے اور اٹھا لیے جانے کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا جبکہ والد کی جانب مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس نے ٹریس کیا تو خاتون خود مشکوک ملزمہ نکلی۔پولیس کے مطابق خاتون نائلہ کو اٹھا لیے جانے کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں

تھانہ شادباغ میں ایک روز قبل درج ہوا تھا۔پولیس نے خاتون کو ٹریس کیا تو وہاں سے اس کے ساتھی ملزم فاروق اعجاز بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں ملزمان کے قبضے سے دو سالہ بچہ عبدالرحمان بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو افشاں کالونی باغبانپورہ سے اٹھایا تھا جبکہ بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔