لاہور کی مشہور ڈانسر شیزا بٹ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر بعض افراد نےدھاوا بول دیا گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم شیزا بٹ محفوظ رہیں۔پولیس نے اداکارہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق

اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی کار پر نصیرآباد کے علاقےمیں اٹیک کیا گیا کار کو نقصان پہنچا تاہم شیزا بٹ محفوظ رہیں۔پولیس نے شیزا بٹ کے بھائی راشد علی کی مدعیت میں 2 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان عبدالحمید عرف مٹھو بٹ اور راؤ ذوالفقار شیزا بٹ کو اپنے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے پر مجبور کرتے اور موبائل فون پر وارننگز دیتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *