لاہور : 10 قیدی فلمی انداز میں فرار ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی پر آئے 10 قیدی فرار ہوگئے، قیدی بخشی خانے میں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں نے قیدیوں کو فرار سے روکنے کی بھرپور کوشش نہیں کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت پرزن کے 3قیدیوں سمیت 10فرار ہوئے ہیں،

قیدیوں کو جھگڑتا دیکھ کر پولیس اہل کاروں نے بخشی خانے کا دروازہ کھولا، قیدی بخشی خانے سے کرسیاں اور ٹیوب لائٹس کے راڈز اٹھا کر باہر پھینکتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیمپ پرزن کے قیدیوں میں حیدر علی، فیصل اور احمد شامل ہیں، کیمپ پرزن کے مفرور 5 قیدی لوٹ مار کے مقدمات میں شامل تھے، لوٹ مار کے قیدیوں میں جاوید، وسیم ، شعبان، پرویز اور احسن شامل ہیں، جبکہ ناجائز ہتھیار کے ملزمان ایان، عادل اور سہیل بھی فرار ہوئے ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی (اوپی) کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ایس ایس پی (اوپی) کا کہنا ہے کہ دو پرزنز سے 166 قیدی لائے گئے جو بخشی خانے میں بند تھے، قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد قیدی فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر قیدیوں کو بھی آج ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ایس ایس پی (اوپی) کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم کے قیدی فرار ہوئے ہیں، ڈیوٹی افسران اور اہلکاروں کی غفلت پر بھی انکوائری ہورہی ہے۔

Comments are closed.