لبیک اللھم لبیک : اس سال حج ہو گا ۔۔۔۔۔ سعودی حکومت کے اعلان نے امت مسلمہ کے دل خوش کردیے

جدہ ویب ڈیسک) سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ امسال محدود حج ہوگا۔ دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں نئے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔

دنیا بھر میں 5 لاکھ کے قریب وائرس سے اموات ہوچکی ہیں اور 70 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں-ایس پی اے کے مطابق وزارت حج نے بیان میں ہے کہ کورونا کی وبا کے ماحول، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلنے کے خطرات اور روز بروز دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر طے کیا گیا ہے کہ اس سال حج میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے عازمین کو محدود تعداد میں شریک کیا جائے گا-بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ حج محفوط صحت ماحول میں ہو۔ کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیں- عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔سعودی حکومت جو ہر سال حج اور عمرے پر آنے والے لاکھوں فرزندان اسلام کی خدمت کا اعزاز حاصل کرتی ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ یہ فیصلہ حرمین شریفین کے زائرین کی صحت و سلامتی کے جذبے سے کیا گیا ہے-وزارت حج نے اپنا بیان اس دعا پر ختم کیا کہ اللہ تعالی دنیا کے تمام ممالک کو اس وبا سے تحفظ فراہم کرے اور ہر آفت سے بنی نوع انساں کی حفاظت کرے- اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.