: لندن سے میاں نواز شریف کی خوبصورت ویڈیو سامنے آگئی

لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور اپنی صاحبزادی مریم نواز کی سالگرہ یادگار بنادی۔گزشتہ روز مریم نواز نے اپنی 48 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر لندن میں اُن کے والد میاں نواز شریف نے بیٹی کا دن خاص بنا دیا۔

میاں نواز شریف نے لندن میں ہی مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کے ہمراہ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک پر ’ہیپی برتھ ڈے مریم نواز‘ لکھا ہوا ہے اور نواز شریف بےحد خوشی سے وہ کیک کاٹ رہے ہیں۔یہ ویڈیو جہاں دیگر سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی گئی تو وہیں مریم نواز نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کی ویڈیو شیئر کی۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس ویڈیو نے میرا دن بنادیا۔‘اس کے ساتھ ہی والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

Comments are closed.