لندن میں مقیم شخصیت انتقال کر گئی

لاہور (ویب ڈیسک) ایک تازہ ترین خبر کے مطابق لندن میں مقیم میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کر گئی ہیں ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر اپنے صاحبزادے میاں نواز شریف کے پاس لندن میں مقیم تھیں ، اور کچھ دنوں سے بیمار تھیں ، انکے انتقال کی

خبر آتے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سوگ کا سماں پیدا ہو گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان عطااللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ بیگم شمیم اختر فروری میں لندن گئی تھیں ۔ یاد رہے کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز پاکستان میں ہیں ، اور شہباز شریف و حمزہ شہباز نیب کی حراست میں ہیں ۔ یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ جنازہ اور تدفین کب اور کہاں ہوگی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.