لنڈسے لوہان نے بھی مسلمان نوجوان سے منگنی کر لی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے جیون ساتھی کے لیے اپنے مسلمان دوست بدر شمس کا انتخاب کر کے مداحوں کو حیران کردیا، دونوں کے درمیان دو سال سے قربتیں تھیں جس کے بعد انھوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لنڈسے لوہان نے اپنے مداحوں کو خوشی کے

اس موقع پر شریک کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشگوار موڈ میں منگیتر بدر شمس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا پیار، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل ۔۔۔ تصویر میں لنڈسے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہیں جس میں ہیرا جڑا ہوا ہے۔امریکی اداکارہ کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تاہم ایک برس قبل انسٹاگرام پوسٹ میں لنڈسے لوہان نے اپنے بوائے فرینڈ کا تعارف بدر شمس کے نام سے کروایا تھا جو غالباً دبئی میں رہتے ہیں اور بزنس مین ہیں۔

Comments are closed.