لواحقین کے لیے ایسی تحریر چھوڑ گئی کہ ہر آنکھ نم ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک)سی ایس ایس کی تیاری کے لیے لاہور آئی لڑکی نے موت کو سینے سے لگا لیا۔تفصیلات کے مطابق ندا نے موت کو سینے سے لگانے سے پہلے اپنے اہل خانہ کیلئے خط بھی چھوڑ دیا۔ پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے ابتدائی شواہد اکھٹے کرکےمیت اہل خانہ کے حوالےکردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملتان کی رہائشی ندا لاہور میں سی ایس ایس کی تیاری کیلئے آئی تھی اور پانچ روز قبل ندا نے کمرشل پلازہ میں فلیٹ کرائے پر لیاتھا۔ ندا کے قریبی رشتے دار بھی اسی پلازہ میں ریائش پذیر تھے مگر ندا نے الگ فلیٹ میں رہنے کی ضد کی تھی۔ انتہائی قدم اٹھاتے وقت ندا نے اپنے ورثا کیلئے خط چھوڑا جس میں لکھا ہے کہ اپنی ناکامی کی وجہ سے زندہ رہنا کسی بوجھ سے کم نہیں۔ جبکہ ندانے خط میں اپنی ماں باپ اور بہن سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ندا کے ورثا کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے تاہم پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعدمیت ورثا کے حوالے کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *