لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورال میں لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح کے بعد اسے ورغلا کر ساتھ لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح کرنے بعد ازاں اسے گھر سے بھگا کر لے جانے

کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد محمود کے خلاف اس جرم میں 365 بی کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم نے لڑکی کے ساتھ وٹس ایپ کے ذریعے نکاح کیا بعد ازاں اسے ورغلا کر ساتھ لے گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Comments are closed.