لڑکی کا کزن بھی گرفتار ۔۔۔۔ کیس میں نیا موڑ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے پاکستانی نژاد لندن پلٹ لڑکی مائرہ کے کیس کے ملزم ظاہر جدون کے ساتھی ذیشان کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی میں ریڈ کیے ہیں، جہاں سے ذیشان کے بہنوئی سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔لاہور پولیس کے مطابق مائرہ کو زندگی سے محروم کرنے

کے لیے اس کا کزن ذیشان بھی ساتھ آیا تھا۔ذیشان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈیرے ڈال لیئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جدون کے ساتھ اس کے بھائی طاہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔مائرہ کیس میں جو ہتھیار استعمال ہوا وہ طاہر کا تھا۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس مقدمے میں ظاہر جدون، طاہر اور اقراء سمیت کئی افراد حراست میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *