لڑکی کے والدین نے ملزم مجاہد آفریدی کو معاف کردیا

کوہاٹ (ویب ڈیسک ) عاصمہ رانی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لڑکی کے والدین نے ملزم مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عاصمہ رانی کی والدہ نے کہا کہ کیس اکیلے لڑتے رہے ، کسی نے ساتھ نہیں دیا ، ہم نے اللہ کی رضا کیلئے

ملزم کو معاف کر دیا ۔ دوسری جانب لکی مروت قومی جرگے نے عاصمہ کی والدہ کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے ۔پشاور کی عدالت نے ملزم مجاہد آفریدی کو عاصمہ رانی کیس میں تختہ دار کی سزا سنائی تھی ، سزا سنانے کے ایک ماہ بعد لڑکی کے والدین نے ملزم کو معاف کر دیا۔پولیس کی جانب سے بھی صلح کے بیان کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ ملزم مجاہد آفریدی نے شادی نہ کرنے پر ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی کو گھر کے باہر زندگی سے محروم کردیا تھا ۔ عاصمہ نے حالت نزاع میں خود پر فائرنگ کرنے والے ملزم مجاہد آفریدی کا نام لیا تھا جس کی ویڈیو ٹی چینلز اور سوشل میڈیا پر نشر ہوتی رہی ۔واقعہ کے بعد مجاہد آفریدی بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ جسے بعد میں انٹرپول کی مدد سے شارجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments are closed.