لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا حیران کن پیغام سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بھی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نےملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو اور آپ کی پوری فیملی کو بہت بہت مبارک ہو۔ ‘

انہوں نے ملالہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دعاہے کہ آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں ملیں۔‘ واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نکاح کے بندھن میں بندھ چکی ہیں ۔