لیڈی پولیس کانسٹیبل کو بھی معافی نہ ملی ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) گریٹر پارک میں لیڈی اہلکار آسیہ کو چھیڑنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ خبروں کے مطابق گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بعد لیڈی پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ڈیوٹی پر تعینات آسیہ نامی لیڈی پولیس اہلکار کو دو لڑکوں نے چھیڑا ،

تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق لیڈی اہلکار آسیہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو لڑکے اسے چھیڑ رہے ہیں، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی شناخت نعیم اور طیب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں راوی روڑ کے رہائشی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار آسیہ کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون اہلکار نے بیان دیا ہےکہ اسے نعیم اور طیب نے تنگ کیا اور آوازیں کسیں۔