مائرہ کے ساتھ میری دوستی تھی ، مگر میں نے اس وقت تعلق ختم کر لیا جب ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے مائرہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم سعد امیر بٹ کو گرفتارکر لیا ۔پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے کیس میں سعد امیر بٹ کو سی آئی اے کینٹ پولیس نے گرفتار کیا، ملزم نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی تھی۔پولیس نے بتایا کہ کیس میں مائرہ کی دوست اقرا اور

سعد بٹ حراست میں ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ملزم سعد بٹ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اُس کا مائرہ سے تعلق تھا لیکن یہ کام اس نے نہیں کیا، مائرہ میرے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہتی تھی،اُس کی ظاہر جدون سے دوستی ہوئی تو مجھ سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔پولیس کاکہنا ہے کہ مائرہ کے ساتھ ہو نے والے واقعہ کا مقدمہ سعد امیر اور ظاہر جدون کے خلاف ہی درج ہے، ظاہر جدون حفاظتی ضمانت کے باوجود پیش نہیں ہوا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مائرہ نے واقعہ سے قبل سعد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی تاہم پولیس نے مائرہ کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

Comments are closed.