مارک زکر برگ نے بڑا اعلان کردیا

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کریئٹرز (تخلیق کاروں) کو ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔اپنی ایک پوسٹ میں مارک زکر برگ نے کہا کہ وہ لاکھوں تخلیق کاروں کا روزگار بہتر بنانے کیلئے سب سے بہترین پلیٹ فارم تخلیق کرنا چاہتے ہیں،

اسی لیے وہ نئے پروگرام شروع کر رہے ہیں جن کے تحت فیس بک اور انسٹا گرام پر بہترین مواد تیار کرنے والے تخلیق کاروں کو سنہ 2022 میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تخلیقی کاموں میں پیسے لگانا ان کیلئے نیا نہیں ہے لیکن وہ اس بات کیلئے پرجوش ہیں کہ اس سلسلے کو وہ وقت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔مارک زکر برگ نے کریئٹرز کیلئے نئے پروگراموں کی فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ بہت جلد تفصیلات شیئر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *