ماریا شراپووا نے کس سے منگنی کر لی ؟

ماسکو (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی حسینہ ماریا شراپوا نے مداحوں کو اپنی منگنی کی خبر دے کر حیران کردیا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر مداحوں کو منگنی اور منگیتر کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، تفصیلات کے مطابق روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کی

اور منگنی کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ 33 سالہ ٹینس سٹار ماریہ شراپووا کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ایک چھوٹا سا راز تھا ، پتہ چلا ہے کہ ماریہ شراپووا کے منگیتر الیگزینڈر برطانوی بزنس مین ہیں اور ماریا شراپوا کے ساتھ انکی دوستی 2008 سے جاری ہے۔ماریا شراپوا کے منگیتر الیگزینڈر نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹینس گرل سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق الیگزینڈر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی پر بھی مدعو کیا گیا تھا۔

Comments are closed.