ماشااللہ : پانچ سگی بہنوں نے مقابلے کا امتحان پاس کرکے ریکارڈ قائم کردیا ، یہ پانچوں دراصل کون ہیں ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کہتے ہیں محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ یہ بات سچ کر دکھائی پانچ بہنوں نے، جنہوں نے سینٹرل سپیریئر سروس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور اس وقت مختلف سرکاری عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔سب سے بڑی بہن لیلیٰ ملک شیر نے 2008ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔

لیلیٰ ملک شیر اس وقت کراچی میں انکم ٹیکس کے محکمے میں ڈپٹی کمشنر کے فرائض ادا کر رہی ہیں۔اس کے بعد شیریں ملک شیر ہیں جو آج کل نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹر ہیں۔ تیسری بہن سسی ملک شیر ڈپٹی ایگزیکٹو سی ای او چکلالہ کینٹ راولپنڈی ہیں۔پھر ماروی ملک شیر جو بطور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد فرائض ادا کر رہی ہیں۔ ضحیٰ ملک سب سے چھوٹی بہن ہیں جو 17 جون کو جاری کیے جانے والے ان پانچوں بہنوں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے اور ملک رفیق اعوان اور خورشید بیگم کی ان پانچوں بیٹیوں نے راولپنڈی کے کانونٹ سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ یہ وہی سکول ہے جہاں پاکستان کی سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی ان بچیوں کے والد ملک رفیق اعوان واپڈا سے ایس ڈی او ریٹائرڈ ہیں۔ ان کی آبائی رہائش تو ضلع ہری پور میں ہے مگر ایک عرصے سے وہ راولپنڈی میں مقیم ہیں۔تھی۔نتائج کے مطابق وہ آفیسرز مینجمنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کریں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.