ماڈل نایاب دبئی کے چکر پہ چکر کیوں لگاتی رہی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) ڈیفنس بی فیز فائیو میں زندگی سے محروم ہونے والی ماڈل نایاب کی میت پولیس نے معائنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جسے نماز جنازہ کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نایاب دوبئی آتی جاتی رہتی، فون غائب،آخری کالیں ٹریس کرلی گئیں،

معائنہ کے بعد سپرد خاک ،ڈیفنس کا بنگلہ اسی کے نام تھا، واقعہ سے پہلے فون کرنیوالوں سے تفتیش شروع کردی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق نایاب کا موبائل فون غائب ہے۔ شبہ ہے کہ مجرم ساتھ لے گئے۔ سی ڈی آر نکلوا کر فون پر بات کرنے والے آخری نمبروں کے افراد کو بلوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اردگرد علاقوں سے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *