ماں قسم میں شادی شدہ ہوں ۔۔۔۔!!!

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت نے اپنی والدہ کی قسم کھاتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے حقیقت میں رتیش نامی شخص سے شادی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے میری ماں سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے اور میں اُن کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں شادی شدہ ہوں اور میں نے رتیش سے ہی شادی کی ہے۔‘راکھی ساونت نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی ازدواجی زندگی کے کونسے مقام پر موجود ہوں کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے رتیش سے ملاقات نہیں ہو رہی ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’رتیش اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم دونوں میں کوئی بھی فی الحال ہوائی سفر نہیں کرسکتا ہے۔‘یاد رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اُنہیں اپنے شوہر کی پہلی شادی اور بچے کے بارے میں معلوم ہوتا تو وہ اُن سے کبھی شادی نہ کرتیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اپنا گھر بسانے کے لیے کبھی کسی دوسری عورت کا گھر نہیں اُجاڑتیں۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس کے سیزن 14 کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتہ چلا۔راکھی ساونت نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *