ماں : میں نے کچھ نہیں کیا پھر بھی پھنس گیا۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) یوم آزادی پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ بدتمیزی اور زدوکوب کرنے کے کیس میں ملوث ایک ملزم اپنی والدہ کے پاؤں میں گر گیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد ایک ملزم اپنی والدہ کے پاؤں میں گرگیا اور رو رو کر اپنی رہائی

کی دعا کرنے کی التجا کرتا رہا۔ ملزم نے اپنی والدہ سے کہا’ماں میں نے صرف تمہیں بتانا ہے کہ میں بے گناہ ہوں دنیا کی پرواہ نہیں ۔میری رہائی کیلئے دعا کرنا نہ جانے کس جرم کی سزا ملی ہے کہ اس کیس میں گرفتار ہوا ۔‘خیال رہے کہ عائشہ اکرم کیس کے ملزمان ارسلان، عابد، افتخار اسد، شہر یار، مہران اور محمد ساجد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو مزید دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے انہیں 11 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments are closed.