ماہرہ خان کا حیران کن موقف سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے بلاگر اور انفلوئینسر عظیم خان سے شادی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جس پر کئی اداکاراؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے صبا قمر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دل کا

نشان بنایا اور لکھا کہ خوشی بس آس پاس ہی ہے انشا ﷲ۔ماہرہ خان کو جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ بیشک میں تم سے متفق ہوں۔ماہرہ خان کے ساتھ دیگر مشہور شوبز شخصیات نے بھی صبا قمر کے فیصلے پر اپنی رائے دی جن میں یمنیٰ زیدی،مایا علی، مومل شیخ اور مومنہ مستحسن سمیت دیگر شامل ہیں۔اداکارہ مایا علی نے صبا قمر کے فیصلے پر لکھا کہ ہر چیز اچھے کے لئے ہوتی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کیا محسوس کر رہی ہیں جسے کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط انسان ہیں اور ایک دن آپ مسکرائیں گی کیونکہ آپ کے اندرونی سکون سے زیادہ کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔صبا قمر نے جواب میں مایا علی سے اظہار تشکر کیا۔پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے صبا قمر کو کوئین قرار دیتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔اداکارہ یمنیٰ زیدی نے صبا قمر کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کا سفر مشکل رہا ہے،ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں، ہماری زندگی کو مختلف انداز سے بنایا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر خوبصورت اور مہربان ہے۔ یار رکھیں ﷲ تعالیٰ کے لئے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں، وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔فلم اسٹار بلال اشرف نے لکھا کہ انشاﷲ صرف بہترین ہی ہوگا۔اس کے علاوہ بھی کئی شوبز شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے صبا قمر کی پوسٹ پر اپنی رائے دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *