ماہرہ خان کس بات پر شرمندہ تھیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نےانکشاف کیا کہ جب وہ پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ملیں تو اُنہوں نے خود کو شرمندہ محسوس کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سب سے

زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان کے معروف ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسن (ایچ ایس وائی) سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ایس آر کے کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی دلچسپ کہانی شیئر کی۔ماہرہ خان نے بتایا کہ رئیس کی شوٹنگ کے لیے جب وہ بھارت پہنچیں تو اُن سے کہا گیا کہ کل اُن کا ایک چھوٹا سا فوٹو شوٹ ہوگا جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔اس پر ماہرہ خان نے سوال کیا کہ کیا وہاں شاہ رخ خان بھی ہوں گے؟اداکارہ نے بتایا کہ الگے دن فوٹو شوٹ بہت زبردست رہا پھر اُنہیں اچانک معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان وہیں باہر موجود ہیں۔ اُنہیں پہلی مرتبہ سامنے دیکھ کر ماہرہ خان نروس ہوگئیں لیکن پھر انہوں نے خود کو شاہ رخ سے بات کرنے کے لیے تیار کیا۔فلم رئیس کی اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے  بالکل بھی نہیں سوچا ہوا تھا کہ جب وہ پہلی مرتبہ اپنے پسندیدہ سپر اسٹار سے ملیں گی تو کیا بات کریں گی، اسی لیےوہ بہت زیادہ نروس ہورہی تھیں اور اُن کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اُن سے کیسے بات شروع کریں۔ماہرہ خان نے بہت ہمت کی اور بالآخر شاہ رخ خان کے پاس چلی گئیں اور اُنہیں ’ہیلو‘ کہا، جس کے جواب میں فوراً شاہ رخ خان نے اُنہیں ’اسلام علیکم‘ کہا۔ ماہرہ خان پر اُس وقت شرمندگی کے پہاڑ گر پڑے اور اُسی شرمندہ آواز میں انہوں نے جواب دیا ’وعلیکم اسلام‘اداکارہ کی اس بات پر میزبان ایچ ایس وائے خوب ہنسے ، ماہرہ خان نے اُن سے بھی شرمندہ لہجے میں کہا کہ ’میرا تعلق پاکستان سے تھا، مجھےپہلے اُنہیں سلام کرنا چاہیئے تھا، میں نے ایسا کیوں نہیں کیا‘ لیکن پھر اس کے بعد انہوں نے خود ہی کہا کہ ’میں نے ہیلو یہ سوچ کر کہا تھا کہ یہ neutral ہے۔‘واضح رہے کہ ماہرہ خان نبیل قریشی اور فضاء علی مرزا کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں ورسٹائل اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *