ماہرہ خان کے ساتھ اس تصویر میں نظر آنے والی خاتون انکی کیا لگتی ہے ؟

پاکستان کی معروف ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی قریبی دوست کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔ماہرہ خان خود سے جڑے قریبی لوگوں کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں سمیت بیرون ملک موجود انٹرنیٹ صارفین کی

جانب سے بھی یکساں پسند کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 8.1 فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ایک قریبی دوست کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ساتھ چند تصویریں شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے اپنی دوست کو اپنے دل کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔ماہرہ خان کی جانب سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’میرے دل کا ٹکڑا، میرا مکمل دل، میں ایسا کیا کہوں جو آج تک پہلے نہیں کہا، ایسا کیا لکھوں جو آج تک پہلے تم نے نہ پڑھا ہو، تم سب جانتی ہو۔‘ماہرہ خان کا اپنی قریبی دوست انسیا فیصل کے لیے مزید کہنا تھا کہ ’کیا آج تک یہ بات انہوں نے اپنی دوست کو بتائی ہے کہ اُن کی دوست اُن کی ہر دعا میں شامل ہے، یہ دوستی نہیں عشق ہے ۔‘ماہرہ خان کی تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کی یہ دوستی کافی پرانی ہے، اِن تصویروں میں اُن کے ماضی اور حال دونوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرہ خان کی اس تصویر پر کچھ ہی دیر میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے ماہرہ خان کے حُسن میں دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔