ماہرین نے وارننگ جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی برطانیہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک ہے اور 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی اس نئی قسم میں 23 تبدیلیاں نوٹ کی گئی ہیں ۔اور ان 23 تبدیلیوں میں

سے زیادہ تر کا تعلق ان حصوں سے ہے جو وائرس کو انسان پر قابو پانے میں مدد دیتی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 دسمبر کو برطانیہ نے عالمی ادارہ صحت کو بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ اور نئے سامنے آنے والے کیسز میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ وائرس کی یہ قسم تیزی سے اپنے پنجے گاڑ رہی ہے ۔ رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ یہ نئی قسم کم از کم 3 ممالک میں پھیل چکی ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.