مجھے اب عمران خان سے کوئی امید نہیں کیونکہ۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جشن کرکٹ میں اداکارہ ہاجرہ یامین شریک ہوئیں اور دوران شو عمران خان اور ان کی حکومت سے متعلق بھی گفتگو کی۔ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن

اور بیانات پر مایوس ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی بہت بڑی سپورٹر تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈی چوک پر دھرنے میں باقاعدگی سے جاتی تھیں مگر جب حکومت بنی تو پتا چلا کہ عمران خان کا وژن درست نہیں۔ ہاجرہ یامین نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کو فالو کرنا ہی چھوڑ دیا۔

Comments are closed.