مجھے کارکن فون کرکے کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مجھے کارکنوں سمیت بہت سے لوگ فون کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون سمیت ہمارا کسی کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا ہے۔بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات

کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ان کے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی۔جہانگیر ترین نے بتایا کہ ایک سال سے تفتیش جاری ہے، ہم تفتیش سے نہیں بھاگتے اور نہ کبھی کہا کہ کیس ختم کر دیں۔انہوں نے کہا کہ میرا کیس کرمنل نہیں ہے، کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے ساتھ لوگ ہیں، میرے دوست ہیں، سب کو صاف معلوم ہو رہا ہے کہ یہ جو کیس ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں شاہ محمود قریشی کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر آج ہوئی سماعت میں عدالت نے دونوں رہنماؤں کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *